افغانستان میںبلیک آئوٹ کے بعد موبائل سروس، انٹرنیٹ بحال

کابل(آئی ا ین پی ) افغانستان میں دو دن کے مکمل بلیک آئوٹ کے بعد  ملک بھر میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ بحال کر دئیے گئے۔طالبان حکومت نے بغیر کسی پیشگی اعلان کے پیر کی شب پورے ملک میں ٹیلی کمیونی کیشن بند کر دی تھی، جس سے کاروبار، تعلیمی سرگرمیاں اور عوامی رابطے منجمد ہو گئے تھے۔رپورٹس کے مطابق سگنلز اور وائی فائی کابل سمیت قندھار، خوست، غزنی اور ہرات میں دوبارہ بحال ہو گئے  ۔انٹرنیٹ کی واپسی پر عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے، گاڑیوں کے ہارن بجائے، مٹھائیاں اور غبارے خریدے اور خوشی کا اظہار کیا۔