فلسطین میں جاری نسل کشی کے خلاف سب سے موثر آواز ترکیے کی ہے
مزید خون، آنسو اور تباہی برداشت نہیں کر سکتا، شرمناک صورتحال ختم ہونی چاہیے
انقرہ (آئی ا ین پی)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ قبلہ اول القدس کا دفاع آخری دم تک کرتے رہیں گے، غزہ میں امن کی ذمہ داری پہلے عالم اسلام اور پھر عالمی برادری پر عائد ہوتی ہے۔ انقرہ میں ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی میں نئے مقننہ سال کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر اردوان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں جاری نسل کشی کے خلاف سب سے موثر آواز ترکیے کی ہے، غزہ پر غیر متزلزل موقف سے عالمی سطح پر روشن مثال قائم ہوئی ،قبلہ اول القدس کا دفاع آخری دم تک کرتے رہیں گے، ہم نے غزہ کے ان بہادر بیٹوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جنہوں نے جدید ترین ہتھیاروں سے لیس قابض افواج کا دلیرانہ مقابلہ کیا۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجتی کے لئے اسرائیل کے ساتھ تجارت منقطع کی، ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں پہلا موضوع غزہ میں خونریزی کا خاتمہ تھا، ترکیے نے غزہ میں امن کیلئے عملی تجاویز پیش کیں، ترکیے اس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گا