پاکستان،سعودی عرب دفاعی معاہدہ خوش آئند ہے: شازیہ مری

  پارٹی کو امید ہے وزیراعظم وطن واپسی پر بھٹو  کو معاہدے سے متعلق اعتماد میں لیں گے
اسلا م آباد (آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات میں پیشرفت خوش آئند ، پیپلزپارٹی اس معاہدے کو مثبت نظر سے دیکھتی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ  پارٹی کو امید ہے وزیراعظم وطن واپسی پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو معاہدے سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پاکستان کی کسی بھی سفارتی کامیابی پر خوش ہوتی ہے اور ملک کے حوالے سے آنے والی ہر اچھی خبر کا خیر مقدم کرتی ہے۔