اسحاق ڈار آج پاک سعودی دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے

اسلام آباد (آئی این پی )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر  اسحاق ڈار آج  پاک سعودی دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔اسحاق ڈار پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کومعاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے،امریکا کے عزہ سے متعلق  بیس نکاتی ایجنڈے پر پاکستان کا موقف پر ارکان کے سامنے رکھیں گے۔