سرکاری ملازمین کے ٹک ٹاک اور فیس بک استعمال کرنے پر پابندی

پنجاب میں تمام سرکاری ملازمین  سوشل میڈیا پر اپنے بیانات بھی اپ لوڈ نہیں کر سکتے:مراسلہ جاری
لاہور (آئی این پی )پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو ٹک ٹاک کے استعمال سے روک دیا۔ تمام سرکاری ملازمین اب  سوشل میڈیا پر اپنے بیانات بھی اپ لوڈ نہیں کر سکتے۔ پنجاب حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو فیس بک ،یو ٹیوب کے استعمال سے روکا ہے۔ دوسری طرف سرکاری ملازمین اب میڈیا سے اپنی خبریں بھی شیئر نہیں کریں گے۔ اس ضمن میں پنجاب حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔