یوٹیوب ، فیس بک ، ٹک ٹاک پرپابندی ہائیکورٹ میں درخواست

 ہر دوسرے شخص کا یوٹیوب چینل ،جسے بلیک میلنگ کے لیے استعمال کیا جا رہا : شہری اسلم کا درخواست میں موقف
لاہور ( کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں یوٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک پر فوری پابندی عائد کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ،درخواست میں وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست شہری اسلم نے دائر کی ، وکیل نے درخواست میں م ئوقف اختیار کیاکہ پاکستان میں ہر دوسرے شخص کا یوٹیوب چینل ہے ،جسے وہ بلیک میلنگ کے لیے استعمال کر رہا ہے۔غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کر کے ویوَز لیے جارہے ہیں اور پیسہ کمایا جا رہا ہے۔