حادثات کا شکار مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا ،مرمت جاری:ایم ایس
لاہور(کرائم رپورٹر) میو ہسپتال میں ایم آر آئی اور سی ٹی سکین مشینیں خراب ہو گئیں،مریضوں کا علاج شدید متاثر ہونے لگا۔دونوں مشینیں خراب ہونے کی وجہ سے اہم نوعیت کے ٹیسٹ بھی رک گئے جس کی وجہ سیہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں حادثات کا شکار مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ان ڈور آپریشن میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ایمرجنسی وارڈ کی سی ٹی سکین مشین کئی سال سے بند پڑی ہے۔ری ویمپنگ کے دوران بھی مشین کی بحالی کا کام مکمل نہ ہوسکا ۔ مریضوں کو دیگر ہسپتالوں میں ریفر کیا جا رہا ہے۔ ایم ایس پروفیسر فیصل مسعود کا کہنا ہے کہ دونوں مشینوں کی مرمت کا کام جاری ہے، جلد ہی دوبارہ فعال کر دیا جائے گا۔