نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں ایک شادی کے دوران سلامی لینے کیلئے روایتی انداز کے بجائے ٹیکنالوجی کا سہارا لے لیا گیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شخص نے اپنے کپڑوں پر بار کوڈ لگایاہواہیاور وہ شادی میں شریک افراد سے اسے اسکین کرنے کو کہہ رہا ہے۔ یہ ویڈیو بھارتی ریاست کیرالہ کی ہے جہاں ایک شادی میں دلہن کے والد نے باراتیوں سے سلامی لینے کیلیے ڈیجیٹل طریقہ استعمال کیا اور بار کوڈ کے ذریعے سلامی کی رقم وصول کی۔ کیرالہ میں ہونے والی اس شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور صارفین اس پر خوشی اور حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔