ویب ڈیسک: ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
آڈیو لیکس کیس کو جسٹس بابر ستار کی عدالت سے منتقل کر کے اب یہ کیس جسٹس اعظم خان کی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ یہ تبدیلی اس لیے کی گئی ہے کیونکہ جسٹس بابر ستار کا سنگل بینچ ختم ہو چکا ہے، جس کے سبب عدالتِ عالیہ نے کیس کی سماعت نئے جج کے حوالے کی ہے۔اس کیس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت 4 نومبر کو جسٹس اعظم خان کریں گے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اس آڈیو لیکس کیس کے خلاف حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کو مزید کارروائی سے روک دیا تھا۔ یہ درخواستیں بشریٰ بی بی اور نجم ثاقب کی طرف سے دائر کی گئی تھیں، جن میں کہا گیا تھا کہ ان کی آڈیوز کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔