لاہور روڈ پر موٹر سائیکل اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم، 18 سالہ طالبہ جاں بحق

لاہور روڈ پر موٹر سائیکل اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم، 18 سالہ طالبہ جاں بحق

لاہور روڈ کے قریب چمروپور میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک موٹر سائیکل اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 18 سالہ اقرا نامی طالبہ جاں بحق ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق اقرا اپنے کالج جانے کے لیے موٹر سائیکل پر سوار تھی کہ اچانک وہ ٹرک کی زد میں آ گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ اقرا موقع پر ہی شدید زخمی ہونے کے باعث دم توڑ گئی۔

راٸیونڈ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی نعش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور اس کے بعد مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ٹرک ڈرائیور سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔