مالدیپ کا تاریخی اقدام: آئندہ نسل کے لیے تمباکو پر پابندی عائد

مالدیپ کا تاریخی اقدام: آئندہ نسل کے لیے تمباکو پر پابندی عائد

مالدیپ نے تمباکو نوشی کے خلاف ایک تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے نئی نسل کے لیے تمباکو کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

یہ دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے آئندہ نسلوں کے لیے سگریٹ نوشی کو قانونی طور پر ممنوع قرار دیا ہے۔مالدیپ کی وزارتِ صحت کے مطابق، نئے قانون کے تحت 1 جنوری 2007 کے بعد پیدا ہونے والے افراد پر زندگی بھر تمباکو مصنوعات کی خرید و فروخت اور استعمال سختی سے ممنوع ہوگی۔ یہ قانون صدر محمد معیزو نے مئی میں منظوری دی تھی، جس کا مقصد تمباکو سے پاک نسل کی تشکیل اور عوامی صحت کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
وزارتِ صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی ایک جرات مندانہ اقدام ہے تاکہ نوجوان شہری تمباکو کے مہلک اثرات سے بچ سکیں۔ حکام کے مطابق، یہ پالیسی عالمی ادارہ صحت (WHO) کے فریم ورک کنونشن آن ٹوبیکو کنٹرول کے اصولوں کے عین مطابق ہے، اور اس کا مقصد صحت مند معاشرے کی تشکیل ہے۔