مالدیپ میں اسکوبا ڈائیونگ کے دوران 5 غوطہ خور ہلاک

مالدیپ میں اسکوبا ڈائیونگ کے دوران 5 غوطہ خور ہلاک

مالدیپ میں اسکوبا ڈائیونگ کے دوران افسوسناک حادثے میں پانچ اطالوی شہری ہلاک ہو گئے۔

اٹلی کی وزارت خارجہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حادثہ واو اٹول کے علاقے میں پیش آیا، جہاں غوطہ خوروں کا گروپ تقریباً 50 میٹر گہرائی میں زیرِ آب غاروں کی سیریز کی تلاش کر رہا تھا۔وزارت خارجہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت یا حادثے کی حتمی وجہ فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی۔ حکام نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ سری لنکا میں موجود اطالوی سفارت خانہ متاثرہ خاندانوں سے رابطے میں ہے اور انہیں قونصلر معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ ادارے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ سیاحتی مقام پر حفاظتی انتظامات پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔