صدر ٹرمپ خلیج فارس میں مزید کسی فوجی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتے: امریکی ٹی وی

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی ٹی وی چینل نے دعوی کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ خلیج فارس میں مزید کسی فوجی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتے۔ سی این این کے مطابق وائٹ ہائو س کے ایک اہل کار نے بتایا کہ ٹرمپ کا خلیج فارس میں مزید کسی فوجی کارروائی کا ارادہ نہیں۔   رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کو پہلے سے اندازہ تھا کہ ایران اپنی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کے خلاف جوابی کارروائی کرے گا۔امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ہمیں معلوم تھا کہ ایران جوابی کارروائی کرے گا