رحیم یار خان (آئی این پی )رحیم یار خان میں بچے کے اندر ایک اور بچہ ہونے کا نایاب کیس سامنے آگیا۔شیخ زید اسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ 5 سالہ بچے کے سینے سے نامکمل نومولود کو نکال لیاگیا بی بی سی رپورٹ کے مطابق یہ سرجری سرانجام دینے والے تھوراسک سرجن ڈاکٹر سلطان محمود اویسی نے کہا کہ ٹیم نے نازک آپریشن کامیابی سے مکمل کیا، نکالا گیا نومولود قبل از وقت تھا جس کی جان نہ بچ سکی۔اسپتال ترجمان کے مطابق آپریشن کے بعد 5 سالہ بچیکی حالت تسلی بخش ہے اور مریض کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں