کینیڈین وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر اپنے سپیکر کو پکڑکر ایوان میں لے آئے،ویڈیووائرل

اوٹاوا(آئی این پی )کینیڈین پارلیمنٹ کے سپیکر کو وزیراعظم اور اپوزیشن کی لیڈر کی جانب سے پکڑ کر نشست پر لا ئے جانے کی   ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل  ہے ۔تفصیل کے مطابق کینڈین پارلیمنٹ میں نئے قانون ساز سال کا آغاز ہو گیاہے اور روایتی انداز میں کینیڈا کے وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف سپیکر کو پکڑ کر نشست پر لارہے ہیں اور اس ایوان میں موجود تمام نمائندگان اس عمل کے دوران اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر نئے سپیکر کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں ۔