جوہری پروگرام پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ایران

ایران یورینیم افزودگی نہیں روکے گا نہ ہی میزائل پروگرام پر کوئی مذاکرات کرے گا
تہران مغربی دبا ئوقبول نہیں کرے گا، البتہواشنگٹن کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے لیے تیار ہے
 اسرائیل نے کوئی نیا حملہ کیا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے،وزیر خارجہ عباس عراقچی کا انٹرویو
تہران (آئی این پی )اایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کو دوبارہ واضح کیا ہے کہ وہ نیوکلیئر مذاکرات کیلئے تیار ہیں تاہم ایران نہ تو یورینیم کی افزودگی کو روکے گا اور نہ ہی اپنے میزائل پروگرام پر کوئی مذاکرات کرے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے کوئی نیا حملہ کیا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے ۔ عباس عراقچی نے الجزیرہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران نے جون میں اسرائیل کے ساتھ ہونے والی جنگ کو مثر انداز میں سنبھالا اور اسے خطے میں پھیلنے سے روکا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی نئی جارحیت کیلئے مکمل طور پر تیار ہے اور اگر لڑائی دوبارہ شروع ہوئی تو اسرائیل کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔عراقچی نے تصدیق کی کہ جنگ کے دوران ایرانی جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچا، تاہم یورینیم افزودگی کی ٹیکنالوجی محفوظ ہے