منشیات فروش نے خود کو گولی مار کر الزام سسر پر لگا دیا

لاہور(کرائم رپورٹر)مصری شاہ کے علاقے میں منشیات فروش نے خودکوگولی مار کر الزام سسر پر لگا دیا۔پولیس نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ وقار نے اپنی ٹانگ پر گولی ماری، ترجمان پولیس کا کہنا تھا وقار کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب زخمی وقار نے فائرنگ کا الزام اپنے سسرپرلگادیا۔ پولیس کا مزید کہنا تھا وقار منشیات فروشی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور اس کیخلاف بیوی پر تشدد کا مقدمہ بھی درج ہے۔