نوجوان کی سرمیں گولی مار کر خود کشی

شیخوپورہ (خصوصی رپورٹ)شیخوپورہ کے محلہ میزائل بلڈنگ میں نوجوان نے سرمیں گولی مار کر خود کشی کرلی۔بتایا گیاہے کہ 33 سالہ شمس ولد ظفر حالات سے تنگ تھا اور گزشتہ روز دلبرداشتہ ہوکر اپنی زندگی ختم کرلی۔ ریسکیو ٹیموں نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔