اسلام آباد (یواین پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے دورے کیلئے سپیکر کو خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی قائمی کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس صاحبزادہ حامد رضا کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں وزارت انسانی حقوق کے سیکریڑی اور دیگر اداروں کے حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر چیئرمین کمیٹی حامد رضا نے بتایا کہ 8 جنوری کو اڈیالہ جیل کے دورے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے، عامر ڈوگر اور ڈاکٹر امجد نے بھی اس دورے میں کمیٹی کے ساتھ شامل ہونے کا کہا ہے۔