ڈیزل پر چلنے والی ٹرانسپورٹ 8 فیصد اور پٹرول پر چلنے والی ٹرانسپورٹ 3 فیصد کرایہ بڑھائیں گی
آئندہ 7 دن تک پیٹرول قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد اضافے پر کرایہ نامہ میں اضافے پر بھی اتفاق کیاگیا
لاہور(آئی این پی )ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے عارضی طور پر ٹرانسپورٹرزکو8 فیصد کرایہ بڑھانے کی اجازت دیدی۔آر ٹی اے سیکرٹری کا ٹرانسپورٹرز کے ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اجلاس ہوا،اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ڈیزل پر چلنے والی ٹرانسپورٹ 8 فیصد اور پٹرول پر چلنے والی ٹرانسپورٹ 3 فیصد کرایہ بڑھائیں گی۔اجلاس میں آئندہ 7 دن تک پٹرولیم مصنوعات میں 5 فیصد سے کم اضافے پر کرایہ نہ بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا،20 جون کو متفقہ طور پرمنظور ہونے والے کرایہ نامہ کو بنیادی فیئر قرار دیا گیااورعارضی طور پر ڈیزل ٹرانسپورٹ کو بنیادی کرایہ 8 فیصد تک بڑھانے کی اجازت دی گئی ہے ۔آئندہ 7 دن تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد اضافے پر کرایہ نامہ میں اضافے پر بھی اتفاق کیاگیاہے۔