محرم الحرام میں مجالس و جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے گی،ایس پی سول لائنز
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سِول لائنز چودھری اثر علی کی زیرصدارت سِول لائنز ڈویژنل امن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ترجمان پولیس کے مطابق اجلاس میں علماء کرام اور امن کمیٹی کے اراکین ڈی ایس پی مزنگ اور ڈویژن کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی ۔ایس پی سِول لائنز نے اجلاس کے شرکاء سے محرم الحرام سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایس پی سول لائنز چودھری اثر علی کا کہنا تھا کہ طے شدہ روٹس اور مقامات کے علاوہ جلوس اور مجلس کی اجازت نہیں ہو گی،لائوڈ سپیکر ایکٹ، مجالس و جلوس کے اوقات کار اور روٹ پر عمل درآمد یقینی بنایاجائیگا۔حکومت کی طرف سے جاری ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کرایا جائے گا۔فرقہ ورانہ معاملات، اتحاد کیلئے امن کمیٹی کا کردار نہایت اہم ہے۔ محرم الحرام میں مجالس و جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے گی۔