کراچی (آئی این پی )کراچی میں کبوتروں سے انسانوں میں پھیلنے والی پھیپھڑوں کی بیماری میں اضافہ ہوگیا۔ ماہر امراض تنفس ڈاکٹر محمد عرفان نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں برڈفینسرز لنگز کے ہفتہ وار 15سے 20کیس رپورٹ ہورہے ہیں، کبوتروں سے پھیلنے والی بیماری برڈ فینسرز لنگز سے زیادہ تر خواتین متاثر ہورہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کبوتر کے پروں اور فضلے کے ذرات سانس کی نالی میں جمع ہو جاتے ہیں اور یہ ذرات الرجی اور پھیپھڑوں کی سوجن کا باعث بنتے ہیں، کبوترکے پروں کے ذرات کھڑکیوں اور اے سی کے ذریعے گھروں میں داخل ہوتے ہیں۔