اسلام آباد: پاکستان نے قندھار اور کابل میں افغان طالبان اور خوارجین کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس میں متعدد بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کیے گئے۔
قندھار میں افغان طالبان بٹالین ہیڈکوارٹر نمبر 4 اور 8 کے علاوہ بارڈر بریگیڈ نمبر 5 کو مکمل طور پر نشانہ بنایا گیا۔یہ تمام اہداف شہری آبادی سے الگ تھلگ اور باریک بینی سے منتخب کیے گئے تھے۔کابل میں فتنہ الہندوستان کے مرکز اور قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔یہ کارروائیاں پاکستان کی سرحدی سلامتی اور قومی دفاع کے لیے اہم پیش رفت کے طور پر دیکھی جا رہی ہیں۔