بالی ووڈ اداکار زید خان نے اپنی بہن سوزین خان اور ہریتھک روشن کی 14 سالہ شادی کے خاتمے پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ رشتہ بننے کے لیے نہیں تھا۔
زید خان نے انٹرویو میں بتایا کہ دونوں خاندانوں نے بالغ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوزین اور ہریتھک کو علیحدگی کے بعد اپنی خوشی تلاش کرنے کی آزادی دی۔ ان کے مطابق اختلافات کے باوجود راہیں جدا کرنا بہتر تھا تاکہ دونوں افراد تکلیف میں نہ رہیں۔زید نے مزید کہا کہ بچوں کی پرورش اور ان کی زندگی میں شامل ہونا اصل توجہ کا مرکز ہے، اور خاندان نے سمجھداری دکھاتے ہوئے ہر فرد کو اپنی خوشی تلاش کرنے کی اجازت دی۔انہوں نے واضح کیا کہ خاندان معاشرتی دباؤ کے تحت فیصلے نہیں کرتا اور انہوں نے ہمیشہ احترام اور خیال رکھنے کی ترجیح دی۔ زید کے مطابق، محبت ایک وسیع لفظ ہے، لیکن احترام اور خیال کا جذبہ زیادہ اہم ہے۔اداکار نے سوزین اور ہریتھک کے موجودہ پارٹنرز صبا آزاد اور ارسلان گونی کی تعریف بھی کی اور کہا کہ زندگی آگے بڑھتی رہتی ہے اور ہر شخص کو اپنی خوشی تلاش کرنے کا حق حاصل ہے۔