پاکستان ٹیم کے بنگلادیش دورے پر کشیدگی کے باعث غیر یقینی صورتحال

پاکستان ٹیم کے بنگلادیش دورے پر کشیدگی کے باعث غیر یقینی صورتحال

خطے میں حالیہ کشیدگی کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کے بنگلادیش دورے کے حوالے سے غیر یقینی کے بادل چھا گئے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اور سفری انتظامات کا از سرنو جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔سیریز 11، 13 اور 15 مارچ کو ڈھاکا میں تین ون ڈے میچز پر مشتمل ہے، اور اسکواڈ کی روانگی 9 مارچ کو متوقع ہے۔ اگر خطے میں کشیدگی میں اضافہ نہ ہوا تو ٹیم طے شدہ پروگرام کے مطابق روانہ ہوگی، تاہم کسی غیر متوقع صورتحال کے پیش نظر متبادل حکمت عملی بھی زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم انتظامیہ آئی سی سی ورلڈ کپ پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، ون ڈے فارمیٹ کو ترجیح دی جا رہی ہے، اور اسکواڈ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیے جانے اور غیر تسلی بخش کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔