جمائمہ گولڈ اسمتھ پر ٹریفک خلاف ورزی، لندن میں 1000 پاؤنڈ جرمانہ

جمائمہ گولڈ اسمتھ پر ٹریفک خلاف ورزی، لندن میں 1000 پاؤنڈ جرمانہ

برطانوی میڈیا کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ ہ، کو لندن میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 1000 پاؤنڈ جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جمائمہ کے نام پر رجسٹرڈ گاڑی ہیمپ اسٹڈ کے علاقے کی اے ون روڈ پر مقررہ حد سے زیادہ رفتار سے چلائی گئی، جہاں حد 40 میل فی گھنٹہ تھی لیکن گاڑی 46 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی۔جمائمہ نے پولیس کی جانب سے بھیجے گئے خطوط کا بروقت جواب نہیں دیا اور عدالت نے ڈرائیور کی شناخت فراہم نہ کرنے کو بھی جرم قرار دیا۔ انہیں ڈرائیونگ لائسنس پر 6 پینلٹی پوائنٹس بھی دیے گئے ہیں۔جمائمہ کا مؤقف تھا کہ پولیس کے خطوط تعمیراتی عملے کی وجہ سے گم ہو گئے تھے۔ انہوں نے عدالت میں جرمانہ تسلیم کر لیا، جس کی وجہ سے انہیں پیشی دینے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔