چین کا ایران کی خودمختاری کی حمایت کا اعلان

چین کا ایران کی خودمختاری کی حمایت کا اعلان

ویب ڈیسک:  چین نے ایران کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے گفتگو میں کہا کہ چین ایران کی خودمختاری، سکیورٹی اور جغرافیائی سالمیت کے دفاع کی حمایت کرتا ہے۔چینی سرکاری میڈیا کے مطابق بیجنگ نے زور دیا کہ ایران کی قومی خودمختاری، سکیورٹی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے اور خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنا ضروری ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایران پرامریکا  اور اسرائیل کے حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، جبکہ چین کو لڑائی کے پھیلاؤ سے متعلق گہری تشویش ہے۔ ترجمان نے کہا کہ فریقین فوری طور پر فوجی آپریشنز روکیں اور تنازع کے پھیلاؤ سے گریز کریں، کیونکہ چین بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے۔