چینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کی خود مختاری اور سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے۔
ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔ترجمان نے بتایا کہ گفتگو کے دوران وانگ ای نے کہا کہ چین جنگ بندی اور امن مذاکرات کی مکمل حمایت کرتا ہے اور مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے چینی صدر کی چار نکاتی تجویز پر عمل کے لیے تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین علاقائی ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری اور کشیدگی میں کمی کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔