یو اے ای کا بندرگاہی اور فری زون انفراسٹرکچر کلیدی کردار ادا کر رہا ہے
دبئی(آئی این پی)متحدہ عرب امارات میں علاقائی کشیدگی اور بعض فضائی حدود میں عارضی تعطل کے باوجود کارگو اور لاجسٹکس سرگرمیاں جاری ہیں۔ لاجسٹکس شعبے سے وابستہ حکام کے مطابق متبادل فضائی روٹس، ری شیڈیولنگ اور ملٹی موڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کے ذریعے سپلائی چین کو فعال رکھا گیا ہے، ایئر کارگو ٹرمینلز اور بندرگاہی نظامِ معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں جبکہ ترجیحی بنیادوں پر ضروری سامان کی ہینڈلنگ جاری ہے۔سرکاری اور صنعتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای کا بندرگاہی اور فری زون انفراسٹرکچر موجودہ صورتحال میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے