اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان نے تائیوان کی فضائی کمپنیوں کیلئے فضائی حدود بند کر دیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے بلومبرگ کو انٹرویو میں کہا پاکستان نے چین کی ون چائنا پالیسی کی حمایت میں تائیوان کی فضائی کمپنیوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دیں، پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت صرف چین کی فضائی کمپنیوں کو ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستانی فضائی حدود سے صرف چینی ایئرلائنز کو گزرنے کی اجازت دی گئی ہے۔