منشیات و اسلحہ برآمدگی کیس ، صحافی مطیع اللہ پر فرد جرم عائد کرنیکا فیصلہ

عدالت کے حکم کے مطابق مطیع اللہ جان پر کل فردِ جرم عائد کی جائے گی
اسلام آباد(آئی این پی )انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے صحافی مطیع اللہ جان کے خلاف منشیات و اسلحہ برآمدگی کیس میں عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق دائر درخواست مسترد کر دی۔فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنایا۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے مقدمہ فردِ جرم کے لئے مقرر کر دیا۔عدالت کے حکم کے مطابق مطیع اللہ جان پر کل فردِ جرم عائد کی جائے گی جبکہ کیس کی مزید سماعت 19 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔