ہیک کئے گئے پلیٹ فارمز کو بحال کردیا گیا ‘وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے اہم اجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد(آن لائن)نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے مختلف ٹی وی چینلز، ویب سائٹس اور اپلیکیشنز پرسائبر حملوں کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور ہیک کیے گئے پلیٹ فارمز کو بحال کردیا گیا ہے۔وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے اہم اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس میں وزارت آئی ٹی، نیشنل سرٹ، سرٹ کونسل، صوبائی سرٹس کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے جبکہ امکان ہے کہ اجلاس میں سیکٹورل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ذرائع وزارت آئی ٹی کے مطابق دشمن ممالک اور ہیکرز تنظیموں نے گزشتہ روز پاکستان پر سائبر حملے کیے، ممکنہ طور پر دو سے تین آئی ایس پیز کی اسٹریمز ہیکنگ کی کوشش کی گئی۔ذرائع وزارت آئی ٹی سیٹلائٹ کی اپ لنک پر ڈیوائس کے ذریعے ہیکنگ کی کوشش کا بھی امکان ہے