پاکستان کے مختلف نجی ٹی وی چینلز،ویب سائٹس پر سائبر حملے

 بڑے نشریاتی اداروں کی ٹرانسمیشن کو ہیکرز کی جانب سے متاثر کیے جانے کی اطلاعات
 نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے سائبر حملوں کی تحقیقات شروع کردیں
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے مختلف نجی ٹی وی چینلز سائبر حملوں کا نشانہ بن گئے، بڑے نشریاتی اداروں کی ٹرانسمیشن کو ہیکرز کی جانب سے متاثر کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ملک کی مختلف ویب سائٹس پر بھی سائبر حملوں کی اطلاعات ہیں، ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس پر دشمن ملک کی جانب سے سائیبر حملے کیے گئے۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ ٹیکنکل ٹیمیں کام کر رہی ہیں، حملہ ملک دشمنوں کی حرکت ہے جسے ناکام بنادیا گیا ذرائع کے مطابق ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس ہیک ہونے کے بعد نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم حرکت میں آگئی، نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے سائبر حملوں کی تحقیقات شروع کردیں۔ذرائع نیشنل سرٹ کے مطابق دو سے تین آئی ایس پیز کی اسٹریمز ہیک ہوئی ہیں۔