پاکستان نے بھارت کی 600 ویب سائٹس ہیک کرلیں فیلڈ مارشل کی تصاویر اور پیغا مات دکھائے گئے

بھارتی صوبے اوڈیشا کے سرکاری ڈیٹا سنٹرکی ویب سائٹ ہیک کی گئیں‘واقعہ کے فوری بعد بھارتی میڈیا اور چینلز پر ہنگامہ برپا ہوگیا
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان سائبر فورس نے ایک زبردست آن لائن جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی صوبے اوڈیشا کے سرکاری ڈیٹا سنٹر کو ہیک کر کے تقریباً 600 ویب سائٹس کو ڈی فیس کر دیا۔ ہیک شدہ ویب سائٹس پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصاویر اور "پاکستان ہمیشہ زندہ باد" کے پیغامات نمایاں طور پر دکھائے گئے۔واقعے کے فوری بعد بھارتی میڈیا اور چینلز میں ہنگامہ مچا ہوا ہے،  سیکیورٹی ماہرین کے مطابق یہ کارروائی پاکستان سائبر فورس کی مؤثر اور تیز ردعمل کی واضح مثال ہے۔ آن لائن فورمز اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیوز نے اس ہیکنگ کے دائرہ کار اور اثرات کو عالمی سطح پر اجاگر کر دیا ہے