پاکستان میں جوئے اور شرط لگانے والی 184 ویب سائٹس اور ایپس بلاک

اسلام آباد(اے ایف بی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے جوئے اور شرط لگانے والی 184 ویب سائٹس اور ایپس بلاک کردیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے پیش کیے گئے تحریری جواب میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں جوئے اور شرط لگانے سے متعلق متعدد ویب سائٹس اور موبائل ایپلیکیشنز کو بلاک کیا ہے۔کابینہ ڈویژن کے انچارج وزی کا کہنا تھا کہ اب تک جوئے سے متعلقہ 184 ویب سائٹس اور ایپس کو بلاک کیا جا چکا ہے