واشنگٹن(آئی این پی )اسرائیلی ڈیجیٹل اشتہاری کمپنی ڈسکور ٹیک پر آن لائن اشتہارات کے وسیع نیٹ ورک کو انٹرنیٹ صارفین کی نگرانی اور ان کے آلات میں اسپائی ویئر نصب کرنے میں مدد کیلئے استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔یہ بات سائبر سکیورٹی سے متعلق دو تحقیقی اداروں کی الگ الگ رپورٹس میں سامنے آئی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے تحقیقی ادارے سٹیزن لیب اور نیویارک کی اشتہاری سکیورٹی فرم کنفائنٹ نے بتایا کہ ڈسکور ٹیک کے اشتہاری نظام کے ذریعے اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی کینڈیرو سمیت نگرانی کرنے والی دیگر کمپنیوں کو مختلف اشتہاری پلیٹ فارمز تک رسائی ملی۔ ان پلیٹ فارمز میں گوگل، کامکاسٹ اور روسی کمپنی یانڈیکس کے نظام بھی شامل تھے۔سٹیزن لیب کے مطابق ڈسکور ٹیک کے اشتہارات، جن میں موبائل فون اور ایئربڈز جیسی عام مصنوعات کے اشتہارات بھی شامل تھے