پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، جس کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز نے کل ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔
اس اہم پیشرفت کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے وزیر پیٹرولیم سے تفصیلی بات چیت کی تھی۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی تجویز کی مخالفت کی تھی۔ وزیر پیٹرولیم کی جانب سے پیٹرولیم سیکٹر کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم یہ عمل تب مکمل ہوگا جب ڈیلرز ایسوسی ایشن سے مکمل مشاورت کی جائے گی۔مذاکرات میں چیئرمین اوگرا اور وزارت پیٹرولیم کے دیگر حکام بھی موجود تھے، جنہوں نے اس عمل کی تفصیلات پر بات کی۔