وفاقی حکومت کی معاشی پالیسیاں مثبت نتائج دے رہی ہیں: پرویز خٹک

پاک سعودیہ دفاعی تعاون خطے میں نئی جدوجہد کی جانب ایک اہم قدم ہے:مشیر داخلہ
نوشہرہ (آن لائن) وزیراعظم پاکستان کے مشیر داخلہ پرویز خٹک نے کہا ہے  وفاقی حکومت کی مثبت معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ پاک سعودیہ دفاعی تعاون خطے میں نئی جدوجہد کی جانب ایک اہم قدم ہے۔جہانگیرہ میں جدید سالار فلنگ اسٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ عوامی مسائل حل کرنے کے لیے حکومت عوام دوست پالیسیوں کو ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقہ ملکی معیشت کی ترقی میں قلیدی کردار ادا کر رہا ہے اور ان کے مسائل کو حل کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔