سابق وزیر اعلیٰ نے 22 فروری کو مانکی شریف میں جلسے کا اعلان کر دیا،بھائی لیاقت خٹک سے اختلاف ختم
پشاور(خصوصی رپورٹ)سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ایک بار پھر سیاست میں انٹری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ نے 22 فروری کو مانکی شریف میں جلسے کا اعلان کر دیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک اور ان کے بھائی لیاقت خٹک کے درمیان اختلاف ختم ہو گئے ہیں اوردونوں نے جلسے کی تیاری شروع کر دی ہے،خاندانی ذرائع کے مطابق پرویز خٹک جلسے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔