قرار دادِ مقاصد پاکستان کے آئینی و جمہوری اصولوں کی اساس ہے: وزیرِ اعلیٰ سندھ

قرار دادِ مقاصد پاکستان کے آئینی و جمہوری اصولوں کی اساس ہے: وزیرِ اعلیٰ سندھ

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یومِ قراردادِ مقاصد کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مارچ 1949ء کو پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی نے قراردادِ مقاصد منظور کی، جو ملک کے آئینی، جمہوری اور سیاسی اصولوں کی بنیاد بنی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ قراردادِ مقاصد نے پاکستان میں اسلامی اقدار کو تحفظ فراہم کیا اور جمہوری روایات کو مستحکم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس قرارداد کو آئین، جمہوریت کے استحکام اور عوامی حقوق کے لیے سنگِ میل قرار دیا تھا۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان میں جمہوری اقدار اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔