بگوٹا (آئی این پی )اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنے کے بعد کولمبیا نے اپنی پہلی جنگی رائفل تیار کرلی۔ غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق کولمبین حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملک کی پہلی رائفل تیار کی ہے جو مکمل مقامی طور پر بنائی گئی ہے۔ کولمبین حکام نے بتایا کہ یہ رائفل سرکاری ہتھیاروں کے مینوفیکچرر ادارے انڈومل (Indumil) نیتیار کی ہے اور یہ رائفل اسرائیلی ساختہ رائفل گلیل (Galil) کے مقابلے سستی اور وزن میں بھی ہلکی ہے۔انڈومل کے مینیجر نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ اس کا مقصد 5 سالوں میں 4 لاکھ ہلکی اور سستی رائفلیں تیار کرنا اور آہستہ آہستہ مسلح افواج میں موجودہ ہتھیاروں کو تبدیل کرنا ہے