پارٹی میں جو گندے انڈے تھے ان کو نکال دیا ہے، جو باقی رہ گئے وہ بھی جلدنکل جائیں گے ،گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی )رہنما پی ٹی آ ئی رئوف حسن نے کہا ہے کہ فواد چودھری ٹائوٹ، پرویز خٹک جیسے لوگ سیاسی جنازے ہیں۔ ایک انٹرویو میں رئوف حسن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ہم بات چیت کرناچاہتے ہیں، سیاست کے رستے ختم کردیں گے توپھررابطوں کے دیگر آپشن استعمال ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کھوکھلے نعروں سے ملک نہیں چلتے ہیں، ہم تنقید نہیں کررہے، ہم حقائق بیان کررہے ہیں، ہماری پارٹی میں جو گندے انڈے تھے ان کو نکال دیا ہے، جوگندے انڈے باقی رہ گئے وہ بھی جلدنکل جائیں گے۔ پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ مولانا اور پی ٹی آئی کے درمیان تمام مسائل حل ہوجائیں گے،حکومت کب تک گھٹن کا ماحول برقرار رکھے گی۔رئوف حسن کا مزید کہنا تھا کہ فواد چودھری جیسے لوگ ٹائوٹ ہیں ان کی کوئی اہمیت نہیں، پرویز خٹک جیسے لوگ سیاسی جنازے ہیں۔