فواد چودھری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹائوٹ ہے: شعیب شاہین

 فیصل چودھری کو جھوٹ بولنے پر نکالا تھا، پارٹی کے اندرونی معاملات بگاڑنے والوں کو بے نقاب کرنا ہوگا
 لندن (آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے ایک بار پھر سابق وفاقی وزیر فواد چودھری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹائوٹ ہے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں شعیب شاہین نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹائوٹ ہے جبکہ فیصل چودھری کو جھوٹ بولنے پر بانی پی ٹی آئی نے پارٹی سے نکالا تھا۔شعیب شاہین نے کہا کہ پارٹی کے اندرونی معاملات بگاڑنے والوں کو بے نقاب کرنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے۔