68جنگلی جانور ،پرندے وائلڈ لائف کے حوالے

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے 68جنگلی جانور  اور پرندے محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دئیے۔ محکمہ وائلڈ لائف نے موصول ہونے والے جانوروں اور پرندوں کو سفاری پارک منتقل کر دیا۔ منتقلی میں ہرن، چکور، فاختہ اور نایاب نسل کے کبوتر کے علاوہ مور، تیتر اور دیگر پرندے بھی شامل تھے۔یہ اقدام جنگلی حیات کے تحفظ اور نایاب جانوروں کی بہتر دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔دوسری جانب وائلڈ لائف رینجرز پنجاب نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی آن لائن سہولیات کے نظام میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے وائلڈ لائف سروسز کے لیے نیا پلیٹ فارم متعارف کرادیا۔