ہمارا صوبہ جنگ میں ہے، ہمیں صرف امن چاہیے، لیکن وفاقی حکومت پی ٹی آئی کو دبانے میں لگی ہوئی ہے
نوشہرہ(آئی این پی)سابق سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ جعلی ہے اور شفاف الیکشن ہونے چاہئیں، عید کے بعد بھرپور احتجاج کریں گے، ہمارا صوبہ جنگ میں ہے، ہمیں صرف امن چاہیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکوڑہ خٹک کے بم دھماکے کے واقعے پر بہت افسوس ہے، یہ واقعہ ہماری پالیسیوں کا نتیجہ ہے، اس وقت بھی وفاقی حکومت پی ٹی آئی کو دبانے میں لگی ہوئی ہے ،پورے ملک میں امن وامان کیلئے پالیسی ہونی چاہیے، افغان پالیسی پر کام ہونا چاہیے۔پارلیمنٹ جعلی ہے اور شفاف الیکشن ہونے چاہئیں۔ عید کے بعد بھرپور احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا صوبہ جنگ میں ہے، ہمیں صرف امن چاہیے۔