8گھنٹے کام کے عوض 1538 روپے یومیہ اجرت مقرر کی گئی:صوبائی وزیر لیبر ملک فیصل ایوب کھوکھر
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی وزیر لیبر ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے کہ محنت کشوں کی کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کرتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے کہ مزدوروں کو 26 ورکنگ ڈیز پر کم از کم اجرت 40 ہزار روپے دی جائے گی جبکہ8 گھنٹے کام کے عوض 1538 روپے یومیہ اجرت مقرر کی گئی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ لیبر ویلفیئر کی فیلڈ فارمیشن کو کم از کم اجرت پر سختی سے عملدر آمد کروانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈا ئون کیا جائے گا۔