مراکش میں خشک سالی‘ شہریوں سے عید الاضحی پر قربانی نہ کرنے کی اپیل

مسلسل خشک سالی کی وجہ سے رواں برس مویشیوں کی تعداد 38 فیصد کمی آئی ہے:سرکاری رپورٹ 
 مراکو (آئی این پی )شاہ محمد ششم نے مراکش کے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ رواں برس عید الاضحی کے موقعے پر بھیڑیں ذبح کرنے سے گریز کریں کیونکہ برسوں کی خشک سالی کے بعد مویشیوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے   کے مطابق    شاہ محمد ششم کی جانب سے ایک خط وزیر برائے مذہبی امور احمد توفیق نے سرکاری ٹی وی الول پر پڑھا۔خط کے متن میں کہا گیاہے کہ  ہمارا یہ عزم ہے کہ آپ کو اس مذہبی عبادت کو بہترین حالات میں ادا کرنے کا موقع فراہم کیا جائے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہمارے ملک کو درپیش موسمی اور اقتصادی چیلنجز کو مدنظر رکھنا بھی ضروری ہے