انعامی چیک کی تقسیم کے 7 ایونٹ منعقد،تقریبات آج بھی ہونگی
لاہور (خصوصی رپورٹ)عید قربان پر مثالی صفائی انتظامات یقینی بنانے پر ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز سمیت پنجاب بھر کے سینٹری ہیروز میں انعامی چیک کی تقسیم ،لاہور میں انعامی چیک کی تقسیم کے 7 ایونٹ منعقد کئے گئے۔ لاہور سمیت پوری لاہور ڈویڑن میں 31 ہزار سے زائد ورکرز میں 10 ہزار روپے کے انعامی چیک تقسیم کئے جا رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ہر سینٹری ورکر کیلئے 10 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔انعامی چیک کی تقسیم کی تقریبات آج اتوار کو بھی جاری رہیں گی۔ سی او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی مختلف تقریبات میں شرکت چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ملک بلال ذوالفقار کھوکھر کی بھی تقریباً میں شرکت۔ سیاسی اور سماجی رہنمائوں نے ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ورکرز کو ہیروز قرار دیا۔ اس سال ایل ڈبلیو ایم سی نے گزشتہ تمام سالوں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ لاہور میں 23 ہزار سے زائد ورکرز، جبکہ قصور، شیخوپورہ ، ننکانہ صاحب میں 8 ہزار سے زائد ورکرز میں انعامی چیک تقسیم کئے گئے۔