اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیریلوے حنیف عباسی نے عید الاضحی پر 5سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ریلوے ترجمان کے مطابق پہلی عید سپیشل ٹرین 2جون کو دوپہر ایک بجے کراچی سے لاہور روانہ ہوگی۔ دوسری عید سپیشل ٹرین3جون کوصبح 10بجے کوئٹہ سے پشاور روانہ ہوگی۔تیسری خصوصی ٹرین لاہور سے کراچی کے لیے 3جون ، چوتھی ٹرین کراچی سے راولپنڈی کیلئے 3جون کی ہی رات روانہ ہوگی جبکہ پانچویں عیدسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کیلئے 4جون کو رات 8بجے روانہ ہوگی۔