خواتین کی آڑ میں منشیات سپلائی ، 2 ملزمان گرفتار

 مختلف برانڈ کی شراب کی بوتلیں برآمد ،گرفتار ملزمان چوکی سگیاں کے حوالے
 لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے ناکہ جات پر سخت سکیورٹی کا عمل جاری ہے ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کے مطابق ناکوں پر متعلقہ ڈی ایس پیز کی زیر نگرانی سخت چیکنگ کی جارہی ہے ۔ناکہ سگیاں خواتین کی آڑ میں منشیات سپلائی کرنیوالے 2 ملزمان خاتون سمیت گرفتار کرلیا گیاموبائلز سکواڈ ناکہ سگیاں نے شراب کی سپلائی ناکام بنادی ناکہ پر موجود اہلکاروں نے مشکوک گاڑی کو چیک کیاگاڑی کی تلاشی پر 100 سے زائد مختلف برانڈ کی شراب کی بوتلیں برآمد کی گئی ملزمان گاڑی پر خواتین کی آڑ میں شراب سپلائی کرنے کے دھندے میں ملوث ہے۔گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لئے چوکی سگیاں کے حوالے کردیا گیا۔ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کی طرف سے ناکہ انچارج، ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان دینے کا اعلان کیا ۔صوبائی دارالحکومت کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی جاری ہے